ادب علم کی روح ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 03 جون 2023ء

نوجوان نسل کو علم و تحقیق کے راستے پر ڈالنا ہوگا: تقریب سے خطاب
ممتاز علمی شخصیات نے ڈاکٹر میر آصف اکبر کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

لاہور (3 جون 2023ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ تعلیم کی اعلیٰ ڈگری انتہاء نہیں بلکہ نقطہ آغاز ہے۔ نوجوان نسل کو علم وتحقیق کے راستے پر ڈالنے کیلئے تعلیم یافتہ افراد اپنا قومی، ملی و انسانی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تحسین میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم والا وہی ہے جو ادب والا ہے۔ جو علم نافع حاصل کرتے ہیں ان کی زندگی فروغ امن و ادب میں بسر ہوتی ہے۔ ادب علم کی روح ہے جس علم میں ادب نہیں ہوتا وہ بے جان جسم کی طرح ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور پوری تحریک کی طرف سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انڈیا ہر سال 24ہزار پی ایچ ڈی سکالرز پیدا کررہا ہے۔ امریکہ میں یہ تعداد 54 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ پاکستان میں سائنس، طب اور آئی ٹی سیکٹر کے شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے۔ ہمارا نظام تعلیم فرسودہ ہے اس پر نظر ثانی ضروری ہے۔ انہوں نے علامہ میر آصف اکبر کو ایک اہم موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

تقریب تحسین شرکت پر علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر نے تمام سکالرز کا شکریہ اداکیا۔ تقریب میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ صاحبزادہ بدر الزمان قادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر علی اکبر الازھری، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، پروفیسر ڈاکٹر نواز الحسنی، انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر ملک کامران، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری، ، مفتی امداد اللہ قادری، ، ڈاکٹر مسعود مجاہد، انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود قادری، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ ساجد فرحان، غلام رفیق رندھاوا، ڈاکٹر سید مبشر کاظمی، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق، چشتی اور مفتی محبوب صدیقی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top