ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر تقریب تحسین میں شرکت

مورخہ: 04 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر منعقدہ تقریب تحسین میں شرکت و گفتگو

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ علم کی وجہ سے قائم ہونے والی نسبت دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے، استاد اور شاگرد کے رشتے میں ادب و احترام کی دم توڑتی اقدار کو بحال کرنا ہوگا، علم نافع کی نشانی یہ ہے کہ یہ جتنا بڑھتا ہے اتنی عاجزی و انکساری اور صبر و شکر میں اضافہ ہوتا ہے، منہاج القرآن اہل علم و اخلاص کا مرکز اور میزبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری علم کی انتہا نہیں تحقیق و تجسس کا نقطہ آغاز ہے، پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوان نسل کو علم وعمل اور تحقیق کے راستے پر ڈالیں پی ایچ ڈی کے بعد ہی علم و تحقیق اور فہم و شعور کا دروازہ کھلتا ہے۔ علم کی ابتدا تو ہے مگر انتہا کوئی نہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج بھی 15 سے سولہ گھنٹے مطالعہ کتب اور تحقیق و تالیف میں صرف کرتے ہیں۔

چئیرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے پی ایچ ڈی کی تکمیل پر علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کو مبارکباد دی اور تقریب تحسین میں دیگر یونیورسٹیز کے پروفیسرز حضرات کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تشریف لانے پر مبارک باد دی۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم ںواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود قادری، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، پروفیسر ڈاکٹر نواز الحسنی یونیورسٹی آف لاہور، انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر ملک کامران، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری، علامہ صاحبزادہ بدر الزمان قادری، مفتی امداد اللہ قادری، ڈاکٹر علی اکبر الازھری، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر مسعود مجاہد، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ ساجد پرھانوی، غلام رفیق رندھاوا، ڈاکٹر سید مبشر کاظمی، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق، چشتی اور مفتی محبوب صدیقی شریک ہوئے۔

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

Dr Hassan Qadri addressing Taqrib e Tahsin

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top