منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اجلاس

مورخہ: 10 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri adressing Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 1

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری سپریم کونسل ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ صادق قریشی، قاضی زاہد حسین، ڈاکٹر فرح ناز، ڈاکٹر مایہ ناز، ڈاکٹر شاہدہ مغل نعمانی، علی عباس بخاری، بلال اپل، غلام مرتضیٰ مرتضائی، سید محمود شاہ، داؤد حسین مشہدی، حاجی محمد خان، ظلِ حسن، فیصل حسین مشہدی، علی عمران، محمد فاروق رانا، نور اللہ صدیقی، عبدالرحمن ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں حافظ غلام فرید اور قاضی فیض الاسلام نے بطور مبصر شرکت کی۔

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے قرآن مجید کا انگریزی زبان میں براہِ راست ترجمہ مکمل کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کو مُبارکباد دی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کونسل کو بتایا کہ اگست میں برطانیہ میں تقریبِ رونمائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی یہ خدمتِ قرآن عالم شرق و غرب کے لیے عظیم خدمتِ دین ہے۔

سیکرٹری سپریم کونسل خرم نواز گنڈاپور نے الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ، آرفن کیئر ویلج، آرفن کیئر ہوم جہلم، پکٹوریل گیلری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کو گھر تعمیر کرکے دینے کے حوالے سے بریفنگ دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مُبارکباد دی۔ سپریم کونسل کے اجلاس میں پکٹوریل گیلری کی تکمیل پر منہاج القرآن ویمن لیگ اور ڈاکٹر مایہ ناز کو بطورِ خاص مُبارکباد دی گئی۔

محمد فاروق رانا نے سپریم کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی اردو، عربی اور انگریزی زبان میں 628 کُتب شائع ہوچکی ہیں، اگر کتب کے تراجم کی تعداد کو شامل کرلیا جائے تو یہ تعداد 1200 سے زائد ہے۔ انہوں نے سپریم کونسل کے اجلاس میں 1 سال میں شائع ہونے والی کُتب کے بارے میں بریفنگ بھی دی، اجلاس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی کی طرف سے سہ ماہی آن لائن میگزین النھضۃ کے اجرا پر مُبارک دی گئی۔

اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی نئی شائع ہونے والی کتب تصوف اور لزومِ قرآن و سنت، حقیقتِ بدعت، حسنِ اَدب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شائع ہونے والی نئی کُتب سوشل میڈیا اور ہماری زندگی، استحکامِ جماعت اور فکری وحدت، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی غصہ اور ڈپریشن اور اسرارِ قرآن کتب پر بریفنگ دی گئی، ممبران سپریم کونسل نے اہم موضوعات پر کُتب کی اشاعت پر شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ، چیئرمین سپریم کونسل اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو مُبارکباد دی۔

اجلاس میں ماہنامہ منہاج القرآن، ماہنامہ دختران اسلام کے معیار اور طباعت کو دیدہ زیب بنانے کے حوالے سے ممبران کونسل نے مفید تجاویز دیں۔ ممبران سپریم کونسل نے کامیاب شہرِ اعتکاف، عالمی میلاد کانفرنس، قائد ڈے تقاریب اور ممبر شپ مہم کے انعقاد پر جملہ تنظیمات اور منتظمین کو مُبارکباد دی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے مجلس شوریٰ اور قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں اور سپریم کونسل کے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا، دعا علامہ صادق حسین قریشی نے کروائی۔

Dr Hassan Qadri adressing Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 2

Dr Hassan Qadri adressing Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 3

Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 1

Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 2

Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 3

Minhaj ul Quran Supreme Council meeting 4

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top