نوجوان وقت کی قدر کریں اور زمانۂ طالب علمی کا ہر لمحہ حصولِ علم پر صرف کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 13 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتدال اور تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے والے کبھی صراط مستقیم سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، سوشل میڈیا کے استعمال سے زندگیاں بنتی بھی ہیں اور تباہ بھی ہوتی ہیں۔ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کی امت کو اعتدال والی امت قرار دیا ہے، یعنی امت محمدیہ کسی بھی معاملے میں حد سے تجاوز نہیں کرتی اسی لئے نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے توازن کو ہر گز نہ کھوئیں۔ سوشل میڈیا کو اپنے اوپر مسلط نہ کریں، وقت کی قدر کریں اور زمانہ طالبعلمی کا ہر لمحہ حصول علم پر صرف کریں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ وقت کو بے دردی سے ضائع کرنے والے خود بھی ضائع ہو جاتے ہیں، وقت سب سے قیمتی متاع ہے۔ اللہ رب العزت نے وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس کی قسم بھی کھائی ہے، جو وقت کو استعمال کر کے نافع علم کے ساتھ منسلک کر لیتے ہیں دونوں جہانوں میں کامیاب ٹھہرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے عمر بھر وقت کی قدر کی اور عبادت و ریاضت کے ساتھ مصروف مطالعہ رہے، آج بھی 24 گھنٹے کا غالب حصہ مطالعہ میں بسر کرتے ہیں، ان کی 628 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، اگر اس میں دیگر زبانوں میں ہونے والے تراجم شامل کر لئے جائیں تو یہ تعداد 12 سو سے تجاوز کر جاتی ہے۔ شیخ الاسلام کا نوجوانوں کیلئے بھی پیغام ہے کہ وقت کی قدر کریں اور زمانۂ طالب علمی کا ہر لمحہ حصولِ علم پر صرف کریں۔

فکری، تربیتی نشست میں پرنسپل ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، صابر حسین نقشبندی، سہیل احمد قادری، جمیل حیدر، راؤ سعد اللہ، حافظ محمد آصف الازہری، حافظ محمد ابوبکر، محمد پرویز بلال و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top