شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9 ویں برسی کے موقع پر خصوصی دعا

مورخہ: 16 جون 2023ء

Dua For Martyrs of Model Town in Jamia Shaykh ul Islam

جامع شیخ الاسلام میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9 ویں برسی کے موقع پر خصوصی دعا کروائی گئی اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ دعا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کروائی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2014ء کے دن نہتے اور معصوم کارکنان کے ساتھ ظلم ہوا۔ انصاف کے لئے شہداء کے ورثاء 9 سال سے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں اور اُس دن کے انتظار میں ہیں جس دن مظلوموں کو انصاف ملے گا۔ ہمارا ایمان ہے کہ ظالم ضرور کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ اللہ کے نظام عدل میں دیر تو ہو سکتی ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ اللہ سب سے بڑا عادل ہے اور عدل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے غریب اور مظلوم ورثاء عدل کے لئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تنظیمات اور عہدیدار شہداء کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کریں۔ حصول انصاف کے لئے سینئر وکلاء کے ذریعے قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ایک دن ضرور انصاف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور ان کے ورثاء کو بھولے ہیں اور نہ کبھی بھول سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top