کینیڈا: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب

مورخہ: 18 جون 2023ء

Model Town Massacre 17 June anniversary -1

کینیڈا: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9ویں برسی کے موقع پر شہداء کے بلندئ درجات کے لیے جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں دعائیہ تقریب

تقریب میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کی شرکت

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ 17جون کے ظلم کو نہیں بھول سکتے، قانون کے مطابق انصاف چاہتے ہیں۔ 9 سال کے بعد بھی شہداء کے ورثاء انصاف مانگ رہے ہیں۔ 17 جون 2014ء کے دن نہتے کارکنان کے ساتھ ظلم ہوا۔ کارکنان پر بلااشتعال بہیمانہ تشدد کیا گیا اور خواتین سمیت 14 کارکنوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات مزید بلند فرمائے اور ورثاء کو استقامت عطا کرے۔ ہم اپنے شہداء اور ان کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں اور حصولِ انصاف تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دعائیہ تقریب میں معروف قوال شیر میانداد خان نے آقا کریمﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کامران رشید، مسعود بھائی، سید محمود ترمذی، شوکت بھٹی، قاری اشفاق امینی، عمران میاں، قاری خالد عثمان علوی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Model Town Massacre 17 June anniversary -1

Model Town Massacre 17 June anniversary -1

Model Town Massacre 17 June anniversary -1

Model Town Massacre 17 June anniversary -1

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top