چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہدائے ماڈل ٹاون کی یادگار پر حاضری

مورخہ: 17 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri visit to the memorial of martyrs of Model Town

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہدائے ماڈل ٹاون کی یادگار پر حاضری، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور اپنی طرف سے پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہدا کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی، چیئرمین سپریم کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف کے لیے پرامید ہیں، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہمارا ایمان ہے کہ ظالم ضرور کیفر کردار کو پہنچیں گے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مرکزی قائدین، کارکنان اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top