نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی کی ضلع گھوٹکی کے رفقاء و وابستگان سے ملاقات
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن صوبہ سندھ مظہر محمود علوی نے اپنے دورہ سندھ کے دوران تحریک منہاج القرآن ڈہرکی ضلع گھوٹکی کے رفقاء و وابستگان سے ملاقات کی اور حلقہ درود و فکر کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی جس کے نتیجے میں ہفتہ وار حلقہ درود و فکر کا آغاز کردیا گیا جو ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب ہوا کرے گا جس میں شرکاء حلقہ درود و فکر حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا ایمان افروز بیان بھی سنا کریں گے۔
تمام شرکاء کی مشاورت سے صدام حسین قادری کو ناظم حلقہ درود و فکر ڈہرکی منتخب کیا گیا۔ آخر میں روحانی اور پرکیف محفل ذکر سے میٹنگ کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر غلام مصطفی بلوچ صدر منھاج یوتھ لیگ سندھ، سمیع اللہ سریانی صدر منھاج یوتھ لیگ ڈہرکی اور عابد حسین سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھی موجود تھے۔
تبصرہ