ضلع جہلم کے جملہ منہاجینز کا اجلاس
مورخہ 25 جون 2023 کو ضلع جہلم کے جملہ منہاجینز کا اجلاس دینہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر نعیم انور نعمانی (مرکزی صدر منہاجینز ) نے کی جبکہ محمد عباس نقشبندی (نائب صدر منہاجینز) اور سپین سے تشریف لائے راجہ منصور اقبال کیانی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع جہلم سے منہاجینز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، مختلف امور پر ڈسکشن کے بعد ضلع جہلم کی تحصیلات میں منہاجینز کوآرڈنیٹرز کا تقرر عمل میں آیا اور متعدد فیصلہ جات کئے گئے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ منہاجینز مشن مصطفوی کا ہراول دستہ اور اپنے قائد کے دست و بازو ہیں مگر یہ بازو تب ہی کار آمد ہیں جب اس مشن اور قائد کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جونہی اس سے جدا ہوں گے مرجھا جائیں گے اور انہیں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک شجر سایہ دار کی شاخیں اور پتے ہوتے ہیں مگر جو شاخ یا پتہ اس شجر سے جدا ہوتا ہے اپنی حیثیت کھو دیتا ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے مرکز سے جڑے رہیں اسی میں ہماری بقا ہے۔
انہوں نے مزید کہ اگر ہم اپنے قائد، مربی اور شیخ کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت، وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی نہ کسی سطح پر مشن کی ذمہ داری ضرور لینی چاہیئے۔
میٹنگ میں راجہ منصور اقبال کیانی (سپین) کو فارنر کوآرڈینٹر، علامہ فاروق الحسن کو کوآرڈینیٹر برائے تحصیل جہلم، علامہ ثاقب مجید کو کوآرڈینیٹر برائے تحصیل دینہ اور علامہ راجہ علی افضال کیانی کو کوآرڈینیٹر برائے تحصیل سوہاوہ ذمہ داریاں دی گئیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام تحصیلات اپنی ماہانہ میٹنگ کیا کریں گی اور ماہانہ ضلعی اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر ہوا کرے گا۔ اجلاس کا اختتام محمد عباس نقشبندی (مرکزی نائب صدر منہاجینز) کی دعا سے ہوا۔
تبصرہ