کویت: پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال کی ملائیشیا کے سفیر سے ملاقات

Engineer Asif Kamal's meeting with the Ambassador of Malaysia

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے کویت میں ملائیشیا کے سفیر عزت مآب جناب علاءالدین محمد نور سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں انجنئیر آصف کمال نے سفیر محترم کو دستور المدینہ منورہ کتاب کا تحفہ پیش کیا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاریخ انسانی کے پہلے تحریری دستور یعنی میثاق مدینہ کا امریکی برطانوی اور یورپی دساتیر کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ دستور مدینہ ہی وہ واحد دستور ہے جو تمام دستوری تقاضے پورے کرتا ہے اور جس پر چل کر مسلم ممالک اسلامی فلاحی ریاستیں تشکیل دے سکتے ہیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے مقالہ کو عالمی سطح پر مختلف ملکوں کے پروفیسرز ڈاکٹرز اور سکالرز نے دستوری میدان بالخصوص دستور مدینہ پر کی جانے والی تحقیقات میں ایک عظیم سنگ میل قرار دیا۔

کویت کے معروف پبلشر دارالضیاء نے اس کتاب کو شائع کرکے عربی لغہ کے جاننے والوں کو ایک بہت بڑا تحفہ دیا ہے ملائیشیا کے سفیر نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کتاب کے مصنف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر اس مقالے کو ملنے والی پذیرائی پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top