سویڈن: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سٹاک ہوم میں تربیتی نشست سے خطاب
سویڈن: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی نشست میں شرکت اور خطاب
تربیتی نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان، تنظیمی ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق بندگی اللہ سے اور تعلق غلامی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صورتاً معلوم مگر معناً اور حقیقتاً معدوم ہوچکا ہے۔ آج ہمارے اندر تمام خرابیاں، فتنے اور ہلاکتیں اسی سبب سے جنم لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لوگوں کی اخلاقی، روحانی، تنظیمی تربیت اور اصلاح کے لیے جدوجہد اور کاوش کررہی ہے۔
میرے بیٹے بیٹیاں رفقاء و کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جو آج موجود ہیں ان کے لیے پیغام ہے کہ اپنی زندگیوں کو بدلیں انہیں بے مقصدیت سے نکال کر مقصد کی طرف لائیں۔ ہم یہ بھی بھول چکے ہیں ہم اللہ کے بندے ہیں اور ہمیں پلٹ کر اس کی طرف جانا ہے۔ ہم اس شعور کو زندہ کریں اور اپنے اخلاق، اعمال، افعال، مزاج اور طبعیتوں کو بدلیں ان میں صالح صفات پیدا کریں جتنی زیادہ آپ کے اخلاق میں اللہ تعالٰی کی صفات کی جھلک نظر آئے گی؛ اتنا زیادہ آپ کو اللہ تعالٰی کا قرب نصیب ہوگا۔
تبصرہ