علم کی روشنی سے ہی نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے: مظہر محمود علوی

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے تربیتی کیمپ سے گفتگو

teachers training course

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان میں افراد معاشرہ کو امن، محبت اور رواداری کی راہ پہ گامزن کرنے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے زیر مراکز علم چلانے کے لیے معلمین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے حیدر آباد میں 16 جولائی بروز اتوار کو پریس کلب میں ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی کیمپ میں شعبہ کورسز سے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز، مشتاق احمد قائم خانی، سید ظفر اقبال شاہ، غلام مصطفی بلوچ، علی قریشی، عائشہ مبشر، سید مبشر شاہ، زوہیب حسن، نایاب انصاری اور خالد راجپوت سمیت کثیر تعداد میں مردو خواتین اور نوجوانوں بھی شریک تھے۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، مراکز العلم کی اہمیت و تعارف، مراکز العلم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتر کردار سازی کے لیے 25 ہزار مراکز العلم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

مراکز العلم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئےعلامہ محمود مسعوداور علامہ سرفراز نے کہا مرکزِ العلم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا جہاں شہریوں کی اخلاق و معاملات، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔

تربیتی کیمپ میں تربیتی کیمپ سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے صوبائی قائدین نے بھی گفتگو کی۔ نشست کے اختتام پر سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top