محرم الحرام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

حق کیلئے ڈٹ جانا اور جدوجہد کرنا حسینی طرز عمل ہے: محرم الحرام کی آمد پر پیغام

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محرم الحرم کے مقدس مہینے کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ محرم تکریم انسانیت، حق گوئی، اخوت و مساوات، رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے اصل جذبہ اور حقیقی مقصد کو اجاگر کیا جائے۔ رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ محرم نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی حق و صداقت کیلئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے جان کی قربانی دے کر پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہئیے چاہے جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ حق و باطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر دور میں سچ و انصاف کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فلسفہ شہادت امام حسینؑ یہ ہے کہ جب بات غیرت دین اور شعائر اسلام کی ہو تو سر مت جھکاؤ، ظلم کے سامنے سینہ سپر ہو جاؤ۔ نواسہ رسول حضرت امام عالی مقامؑ نے اپنے عظیم عمل سے انسانیت کو برداشت،ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے۔حق اور انصاف کیلئے ڈٹ جانا اور جدوجہد کرنا حسینی طرز عمل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top