تحریک منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان کی تنظیم نو کا اجلاس

Tanzami ijlas Minhaj ul quran RYK

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، سمیت دیگر راہنما، رفقاء اور کارکنان اجلاس میں شریک ہوئے۔ محمد علی قاری ضلعی صدر، ڈاکٹر غلام حسین قادری ناظم ضلع رحیم یار خان جبکہ رحیم یار خان سٹی میں ڈاکٹر محمد معین رانا صدر اور غلام معین القادری ناظم منتخب ہوئے۔

نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخت عہدیداران کو مُبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کو پورے ضلع میں بھرپور آرگنائز کیا جائے اور جملہ تحصیلات سمیت یونین کونسلز تک تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ عہدیداران سے مراکزِ علم کی اہمیت اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مراکزِ علم کا مقصد معاشرے کی تمام اکائیوں کو باہمی خوش گوار تعلقات اُستوار کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی اور تحصیلی کارکنان شریک ہوئے۔

Tanzami ijlas Minhaj ul quran RYK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top