مالمو (سویڈن): ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Hassan Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات، ملاقات میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، جرمنی، سپین اور بیلجیئم کے سکالرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ بانیان کے نظریات اور اسلاف کی علمی و تحقیقی تاریخ کو ازبر رکھنے والی تحریکیں ہی زندہ و جاوید رہتی ہیں۔ اسلاف سے نسبت قائم رکھنے کا حق یہ ہے کہ ان کی فکر و دعوت اور علمی خدمات کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ وہ قابل قدر علمی، تجدیدی شخصیت ہیں جنہوں نے شرق و غرب میں اسلام کا علمی تشخص اور پرامن چہرہ اجاگر کیا اور انسانی و ایمانی زندگی کے ہر باب میں اسلام کے بارے میں لاعلمی پر مبنی اشکالات کا ازالہ کیا۔ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ طلباء و طالبات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی زندگی اور جہد مسلسل کے بارے میں آگاہ رکھیں تاکہ شمع سے شمع جلتی رہے اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا منظر ہم سب اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علوم القرآن اور عشق مصطفی ﷺ کے فروغ کی تحریک ہے۔ منہاج القرآن حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے پیغام امن و سلامتی کو اقوامِ عالم میں عام کررہی ہے۔ اس دور کے فتنوں، لغو پراپیگنڈا سے بچنے اور ایمان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے تحریک منہاج القرآن سے خود بھی جڑیں اور اپنے بچوں کو بھی اس عظیم تحریک کے ساتھ جوڑیں۔

منھاج سکالرز فورم یورپ کے اجلاس میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اوپل، اویس اعجاز، حسن بوستان، علی عمران، فیض عالم، عاطف رؤف، بابر شفیع شیخ، علامہ محمد اقبال فانی، علامہ محمد اویس قادری اور دیگر علماء شریک تھے۔

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Hassan Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Hassan Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Hassan Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top