سیدنا امام حسینؑ کی قربانی حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اسلام کردار اور جذبہ ایثار سے پھیلا: بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (28 جولائی 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔ اسلام کردار اور جذبہ ایثار سے پھیلا۔ سیدنا امام حسینؑ اور خانوادہ رسول نے عظیم قربانیاں دے کر ظلم پر مبنی یزیدی نظام حکومت و سیاست کو قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیا۔ حسینیت حق و صداقت، امانت و دیانت جرات و شجاعت جب کہ یزیدیت کذب و افترا، دجل و فریب، حرص و ہوس کا نام ہے۔ یزید ملعون نے امور مملکت میں سیاسی، مالی اور اخلاقی کرپشن کو داخل کیا، ریاست مدینہ کی احتساب اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر مبنی اعلیٰ انتظامی اقدار و روایات کو پامال کیا اور خوشامدی اور شخصی تابعداری کے منفی کلچر کی حوصلہ افزائی کی۔

یزید ملعون نے اپنے سیاہ عہد حکومت میں صحابہ کرام کو قتل کروایا، مسجد نبوی اور شہر مدینہ کی بے حرمتی کی، شہر مدینہ کی عصمت مآب خواتین کی عزتیں پامال کیں اور اپنے سیاہ اور فاسق و فاجرانداز حکمرانی کو دوام دینے کے لیے خوف و دہشت اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا، یزیدی عہدِ اقتدار کے خلاف حضرت امام حسین ؑاور خانوادہ رسول کی قربانیاں امت مسلمہ کے سر پر احسان عظیم ہیں، حضرت امام حسینؑ نے جان کا نذرانہ پیش کر کے انسانیت کو حق اور باطل کی پہچان کروا دی، ہر اسلامی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نظام سلطنت قرآن و سنت کے احکامات کی روشنی میں چلائے اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل پیرا رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top