تحریک منہاج القرآن احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

مورخہ: 07 اگست 2023ء

fikr hussain conference

تحریک منہاج القرآن احمد پور شرقیہ ( ضلع بہاولپور بی) کے زیراہتمام، جناح ہال احمد پور شرقیہ میں فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، علامہ غضنفر حسنین تونسوی اور ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب نے خانوادہ رسول اللہ ﷺ کی عظیم قربانی اور فلسفۂ شہادت و فکر حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ احمد پور شرقیہ کے شعراء نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

کانفرنس میں ضلعی صدر پروفیسر راشد دہرالہ، ضلعی نائب صدر محمد اکبر حیدری، ضلعی ناظم ڈاکٹر عبد المالک، برادر محمد رفیق شاہد صدر PAT اور کثیر تعداد میں عہدیداران و کارکنان تحریک و فورمز اور معززین شہر اور مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کو ضلعی ناظم نشر و اشاعت جام محمد عمران لاڑ نے بڑی خوبصورتی سے کنڈکٹ کیا۔ علامہ محمد یسین چشتی ضلعی صدر منہاج القرآن علماء احمد پور شرقیہ کی دعا سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔

fikr hussain conference

fikr hussain conference

fikr hussain conference

fikr hussain conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top