ترنڈہ: تنظیم سازی تحریک منہاج القرآن

مورخہ: 07 اگست 2023ء

taranda tanzeem e naw

ترنڈہ ( لیاقت پور/ضلع رحیم یار خان سی) میں پہلی بار تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی کیلئے سید نوید قمر شاہ کی معاونت سے سید عامر علی شاہ کی رہائش گاہ پر فکری نشست کا انعقاد ہوا۔ اس نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان سی ڈاکٹر حبیب احمد اور ضلعی ناظم ملک محمد طارق کے ہمراہ شرکت کی۔

سید گھرانے کے بزرگ سید مدنی شاہ اور درجنوں جوانوں اور نوجوانوں اور سینئرز سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے تحریک اور قائد تحریک کی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔ آخر میں تحریک منہاج القرآن اور ایم ایس ایم کی چار چار رکنی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور تنظیمات کی تشکیل کیلئےانہیں دو ہفتے کا ٹاسک دیا گیا۔ ترنڈہ محمد پناہ کو پی پی حلقہ 255 بی کا درجہ دیا گیا۔

taranda tanzeem e naw

taranda tanzeem e naw

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top