تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان بی کی ضلعی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

مورخہ: 07 اگست 2023ء

TMQ raheem yar khan ijlas

تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان بی کی ضلعی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ضلعی آفس TMQ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شاکر خان مزاری نے تنظیمات کی پروگریس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پی پی 259 نواں کوٹ، پی پی حلقہ 258 گڑھی شریف اور پی پی حلقہ 260 بی باغ و بہار کی کارکردگی پر انہیں داد دی اور انہیں مزید محنت کرنے اور ملکی سطح پر پوزیشن لینے کی ترغیب دی اور باقی ماندہ دو پی پی حلقہ جات کو محنت کرنے کی سختی سے تاکید کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی تنظیم کے انجینئر میاں حنیف محمد، نائب صدر پروفیسر منیر احمد، ایدوکیٹ ریاض احمد عباسی اور محمد اکبر علی خان بلوچ ضلع ناظم اور پوری ضلعی تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت کرنے کی تاکید کی۔

اخر میں ضلعی صدر کا عمرہ کیلئے روانگی پر سینئر نائب صدر پروفیسر منیر احمد کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور ایڈوکیٹ ریاض احمد عباسی سینئر نائب صدر کے طور ٹیم کو لیڈ کرینگے۔

TMQ raheem yar khan ijlas

TMQ raheem yar khan ijlas

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top