منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد کی سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ سیال سے ملاقات

مورخہ: 07 اگست 2023ء

Delegation of Minhaj Kuwait met with AttacheFarrukh Syal

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد کی سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ سیال سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبد الرشید نے فرخ سیال کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا اور منہاج القرآن کی خدمات کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ سیال نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا پیڈیا لکھ کر امت مسلمہ کو ایک عظیم تحفہ دیا ہے یہ کتاب جتنی علماء کے لیے راہنمائی فراہم کرتی ہے اتنا ہی عام آدمی بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

ملاقات میں منہاج القرآن کویت کے سابقہ ناظم عمومی شاہد طفیل ڈار، انجنئیر آصف کمال، شاہد وسیم، ملک محمود، ملک فیاض، ملک سلطان بھی شریک تھے۔

Delegation of Minhaj Kuwait met with AttacheFarrukh Syal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top