چکوال: محفل ذکر امام حسینؑ و حلقہ درود و فکر

مورخہ: 05 اگست 2023ء

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

136 واں ماہانہ حلقہ درود و محفل گیارویں شریف اور چوتھا سالانہ عرس مبارک حضرت علامہ قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ الجامعۃ الاسلامیہ مدینۃ العلم مدینہ ٹاؤن چکوال میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں پہلے درود و سلام کے نظرانے پیش کیے گئے اور اس کے بعد تلاوت کلام پاک سے محفل پاک کا اغاز ہوا، جس میں محترم اشفاق چشتی، محترم حاجی عبدالوحید اور محترم ضیاء الحق گولڑوی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ غلام شبیر جامی نے کیا۔ خطاب میں علامہ غلام شبیر جامی نے حضرت علامہ قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کی دینی اور علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ درود کے حوالے سے ان کی استقامت کہ زندگی بھر انہوں نے درود و سلام کے نظرانے خود بھی پیش کیے اور سینکڑوں لوگوں کو اس عظیم عبادت میں مشغول رکھا اور ایک یہی عمل ان کی دنیا و اخرت میں کامیابی کا سبب ہے اس کے علاوہ ان کی تصانیف اور وہ تحریری کام جو انہوں نے لوگوں کے ایمان کو بچانے کے لیے اپنی ساری زندگی جاری رکھا وہ قابل تحسین ہے۔

ان کے وصال کو کم و پیش چار سال گزر جانے کے باوجود ان کی اولاد میں آج بھی ان کے پراجیکٹس کو جاری رکھا ہوا ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے اپنی اولاد کی تربیت میں بے مثال کاوش کی۔

علامہ غلام شبیر جامی نے خطاب کرتے ہوئے یزیدیت اور یزیدی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک قارون تھا جو خزانوں کا مالک تھا یعنی جس کے پاس مال و دولت بے شمار تھی اور دوسری طرف فرعون تھا جو ظالم اور جابر تھا جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا جو اپنی حکومت کرنے کے لیے اقتدار میں رہنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتا تھا۔ قارونیت اور فرعونیت کو جب جمع کیا جائے اور اس پر اسلام کا لبادہ اوڑھا جائے تو اس کو یزیدیت کہتے ہیں۔

مولائے کائنات حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کو بے نقاب کیا اور یزیدی کردار کے خلاف کربلا کو نکلے اپنی اور اپنے خاندان کی شہادت کے ذریعے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ اپنی جان تو دی جا سکتی ہے مگر یزیدی کردار کے اگے سر نہیں جھکایا جا سکتا۔ حسینی نقش قدم پر چلتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی میں یزیدی کردار کو بے نقاب کیا اور اس کے خلاف ہمیشہ اواز بلند کی۔

خطاب کے بعد میزبان محفل محترم علامہ محمد رضا طاہر نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں صدر تحریک مناج القران ضلع چکوال محترم چوہدری نظر حسین، نائب صدر پاکستان قومی تحریک شمالی پنجاب محترم ملک توقیر عوان ایڈوکیٹ، صدر تحریک مناج القران تحصیل چکوال محترم ملک نظر حسین، صدر تحریک منہاج القران تحصیل چکوال محترم ساجد محمود اعوان، نائب صدر تحریک منہاج القران محترم اعجاز اگرال، محترم حاجی صابر، محترم محترم خان ہارون حیدر، محترم باقر قریشی، محترم محمد عثمان، حافظ محمد خالد، راجہ خالد محمود، راجہ طارق محمود، راجہ ارشد محمود، راجہ ممتاز حسین، حافظ محمد ابرار، محترم محمد ارشد، محترم ڈاکٹر مطلوب، محترم ظہیر مغل، محترم توقیر مغل، محترم ذیشان مغل اور ماسٹر شوکت علی اعوان و دیگر موجود تھے۔

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

Mehfil e zikre imam hussain in chakwal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top