منہاج القرآن کے رہنماؤں کی ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

مورخہ: 09 اگست 2023ء

Press Release MWF

تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سیف خان بھنگر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے عہدیداران و رضا کاران کے ہمراہ نواب شاہ ہسپتال میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہدا کے درجات کی بلندی و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے ٹرین حادثے کے زخمیوں اور انکے لواحقین کو کھانا، پانی اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی پہنچائیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات بھی دئیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف خان بھنگر نے کہاکہ مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار ٹرین حادثے کے زخمیوں کوخون کے عطیات سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی تک ہر قسم کی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے اسباب کی فوری اور شفاف انکوائری ہونی چاہئے جو بھی خامیاں ہیں آئندہ کیلئے ان کی اصلاح کی جائے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ یہ ایک بہت دردناک سانحہ ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی ہر طرح کی مدد کی جائے۔

Pakistan train accident Karachi Rawalpindi Hazara Express derails near Sarharia Railway Station

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top