سردار شاکر خان مزاری کی گرینڈ ضلعی مشاورتی اجلاس راجن پور میں شرکت
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے گرینڈ ضلعی مشاورتی اجلاس راجن پور میں شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ کو جملہ فورمز کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ نے مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے 25 ہزار مراکزِ علم بنانے کا ہدف رکھا ہے، مراکزِ علم بنانے کا بنیادی مقصد قوم کو اللہ رب العزت کے ’’اقراء‘‘ کے سبق کو پھر سے یاد کروانا اور علم کی طرف لانا ہے تاکہ قوم ایک مرتبہ پھر سے اپنے زوال سے نکل کر عروج کی طرف گامزن ہوسکے۔
اجلاس میں علی محمد خان سنجرانی، عبد الحفیظ مزاری، علی حسن خان مزاری، ندیم خان قادری، سعید احمد خان دریشک، زاہد فرید، محمد سلیم ساقی، ملک محمد اجمل اور سید خالد حسین بخاری، ملک طارق عزیز، شاھد جمیل بھٹی، خالد بلال اعوان، طاھر خلیل خان دریشک، سعید احمد لانگ، محمد ارشاد گورمانی سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
تبصرہ