کوٹ مومن: تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب

مورخہ: 27 اگست 2023ء

Minhaj ul quran kotmomin taqreeb halaf bardari

تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن اور منہاج یوتھ لیگ کی حلف برداری تقریب مورخہ 27 اگست بروز اتوار جامعہ مسجد علی المرتضیٰ کوٹ مومن میں منعقد ہوئی۔ جس میں اگلے دو سال کے لئے ذمہ داران نے حلف اٹھایا۔

تقریب میں مہر محمد ارشد قادری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ مومن کے صدر، محمد اکرم قادری نے تحصیلی ناظم، میاں مظہر خان گوندل نے تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن سٹی کے صدر اور محمد اسلم مغل نے سٹی ناظم کا حلف لیا۔ عابد علی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کوٹ مومن کے صدر اور عمران علی نے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے سابق صدر اور سرپرستِ اعلیٰ حکیم ظفر اقبال نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

تقریب میں پاکستان عوامی تحریک ضلع بھلوال کے راہنما مختار احمد بھٹی، منہاج یوتھ لیگ ضلع بھلوال کے جنرل سیکرٹری محمد زبیر گڈگور اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری تحریک منہاج القرآن کوٹمومن نے پرجوش انداز میں اپنے اہداف کا تعین کیا اور اس کی تکمیل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

Minhaj ul quran kotmomin taqreeb halaf bardari

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top