شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کو ربیع الاول کی مبارک باد

Dr Tahir-ul-Qadri greets Muslims on advent of Rabi-ul-Awwal

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ربیع الاول کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاول حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ولادت کا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ کی مبارک ولادت کے صدقے انسانیت کو جہالت اور دائمی غلامی سے نجات ملی۔ انسانیت کو شعور اور عدل و انصاف اور حقوق و فرائض کے پیمانے ملے۔ انہوں نے کہا آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے ذریعہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ نوجوان اپنی دیگر تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سیرت طیبہ کے مطالعہ کو بھی اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا دائمی امن کی نعمت سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آپ ﷺ کی حیات طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top