شیخ حماد مصطفیٰ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے اسلامک سنٹر کی تربیتی نشست میں شرکت اور خطاب

shaykh hammad tarbiati nashist netherlands

شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے اسلامک سنٹر میں ذمہ داران و کارکنان کی تربیتی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ نشست میں منہاج القران انٹرنیشنل کے سفیرِ یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری، ڈائریکٹر الہدایہ ڈاکٹر زاہد اقبال، علامہ یاسر نسیم، علامہ تسنیم صادق، عمر مرزا سمیت رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصظفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ رب العزت جب بھی ہمیں کوئی کارِ خیر کرنے کی توفیق عطاء فرماتا ہے وہ کارِ خیر چاہے عبادت، ریاضت، نماز، روزہ، حج، زکوۃ یا نفلی عبادات ہی کیوں نہ ہوں ہمیں یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ یہ محض اللہ رب العزت کی توفیق سے ہی ممکن ہے۔ اگر اللہ رب العزت کا اَمر، اِذن اور توفیق شامل حال نہ ہو تو ہمیں کوئی بھی کارِ خیر کرنے کی سعادت حاصل نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے عظیم الشان کارِ خیر دینِ متین کی خدمت ہے، لہذا جن جن سے بھی اللہ اپنے دین کی خدمت کا کام لیتا ہے وہ یہ سمجھ اور جان لیں کہ یہ خدمت اور نعمت ہماری عقل، فہم و فراست یا اِستطاعت کی وجہ سے ہمیں عطاء نہیں ہوئی، اللہ رب العزت کو بے شمار عاقل و بالغ اور مالدار لوگ دستیاب ہیں، اگر اللہ رب العزت نے ہمیں یہ توفیق بخشی ہے تو یہ محض اس کا کرم ہے۔

تقریب میں علامہ یاسر نسیم نے تلاوت و نعت کی سعادت حاصل کی جب کہ منہاج المنشدین نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ مقدسہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

shaykh hammad tarbiati nashist netherlands

shaykh hammad tarbiati nashist netherlands

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top