یونان: منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ اللہ والے وہ ہوتے ہیں جو اللہ کے قریب لاتے ہیں۔ جب انسان دنیا کی رنگینیوں میں مشغول ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان کمزور سے کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ اللہ والے ہی ہوتے ہیں جو انسان کو پھر سے اس کی اصل کی طرف اور رب تعالیٰ کی طرف موڑتے ہیں، اگر ہم دنیا و آخرت کی فلاح چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا بیشتر وقت اللہ والوں کی سنگت اور ان کی صحبت میں گزارنا چاہیے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی سنگت و صحبت سے نوازا ہے۔ ہمیں چاہیئے ہم ان کے خطاب اور کتاب سے اپنا تعلق مضبوط کریں تاکہ ہمیں اپنے شیخ کی صحبت میسر آسکے اور ہم اپنی زندگیوں کو دنیا کی رغبتوں سے دور کرکے اللہ رب العزت اور اس کے محبوب حضرت محمد ﷺ کی محبت کو اپنے دلوں میں مضبوط کرسکیں۔
ورکرز کنونشن میں ارسلان خرم چیمہ صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان نے تنظیمی رپورٹ پیش کی جسے حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے صدر منہاج القران انٹرنیشنل نے مبارکباد دی۔
کنونشن میں جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل کے محمد اویس اعجاز، محمد واسق، فیض عالم قادری، سمیت منہاج القرآن یونان کے ذیلی مراکز اینو فیتا، ماراتھونا، برہامی، الف سینا، کروپی و دیگر مراکز سے قائدین و کارکنا ن نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والوں احباب کو اسناد دیں۔
تبصرہ