تحریک منہاج القرآن کا 43 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو منایا جائے گا

منہاج القرآن نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
43 ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں: بانی تحریک منہاج القرآن
پاکستان سمیت پوری دنیا میں قائم تنظیمات، یوم تاسیس سیمینارز منعقد کریں گی

43-Foundation Day Minhaj ul Quran

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا، بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کی راہ ہموار کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنا ن، وابستگان، ذمہ داران، رفقائے کار اور اس عظیم مشن کے ساتھ شریک تمام احباب کو دل و جان سے 43ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے 43 سال کے مختصر سفر میں بہت سارے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے مثال ادارے قائم کئے ہیں، منہاج القرآن نے علماء کرام کے احترام کی اقدار کو پروان چڑھایا۔ احترام انسانیت، بین المذاہب و بین المسالک رواداری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ آئندہ نسلوں کے ایمان، اخلاق اور عقائد کی حفاظت کیلئے تحریک منہاج القرآن نے عملی خدمات انجام دی ہیں، 43 ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی تنظیمات سیمینارز کا اہتمام کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top