کراچی: عالمی کتب میلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی پذیرائی
ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پانچ روزہ عالمی کتب میلے میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا بک سٹال عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے بک سٹال سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سیکڑوں کتب کی خریداری کی۔
بک سٹال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب میں تاریخ ساز قرآنی انسائیکلوپیڈیا، الموسوعہ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز)، المنہاج السوی من الحدیث النبوی ﷺ، دہشت گردی کیخلاف نصاب امن، قرآنی فلسفہ انقلاب، یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ؟ سمیت دیگر اہم کتب کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتب ’’فلسفہ قل اور شان مصطفیٰ ﷺ‘‘ اور ’’سوشل میڈیا اور ہماری زندگی (فوائد و نقصانات)‘‘، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب ’’غصہ اور ڈپریشن (اسلام اور جدید افکار کے تناظر میں)‘‘، ’’منہاج السالکین (اصلاح احوال اور روحانی تربیت و ترقی کا نصاب)‘‘، ’’اسلامی فلسفہ اور مسلم فلاسفہ‘‘، ’’کرۂ ارضی سے انسانی ہجرت اور یاجوج ماجوج کی حقیقت‘‘ اور ’’تصوف اور تعلیمات سلاسل‘‘ بھی عوامی توجہ کا مرکز رہیں۔
منہاج القرآن پبلی کیشنز کے سٹال پر ہزاروں لوگوں سمیت اہم سیاسی، سماجی شخصیات سمیت صحافی اور وکلا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں وزٹ کیا اور کتب میں گہری دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ وزٹرز نے شیخ الاسلام کے علمی کام کو سراہا اور منہاج القرآن کے بک سٹال کو منفرد قرار دیا۔
بک فیئر وزٹ کرنے والی اہم شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، قلمی، سماجی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرہ