ڈنمارک: منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے سالانہ امتحانات اور تقریب انعامات

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نارتھ ویسٹ مرکز پر 16 دسمبر 2023ء کو منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام طلباء، اساتذہ، معلمات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی سے معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

ڈنمارک کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا منظم کام پاکستان کے بعد یہاں سے شروع ہوا۔ اس وقت سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمہ جہت خدمات سرانجام دے رہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے علمی، فکری اور روحانی فیوضات سے ایک زمانہ مستفیض ہو رہا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چار مراکز قائم ہیں جہاں سے اہل ایمان کے لیے تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات کے علاوہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کا ایک مثالی انتظام ہے۔ ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دینی علم کے فروغ میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کے ذریعہ سے مسلم کمیونٹی بالعموم اور نوجوان نسل بالخصوص دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو رہی ہے۔

منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام اس وقت سات شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔ جن میں شعبہ درس نظامی، شعبہ حفظ القرآن، شعبہ ناظرہ تعلیم القرآن، شعبہ اسلامک ایجوکیشن، شعبہ اُردوزبان، شعبہ شارٹ کورسز اور ڈپلومہ ایجوکیشن شامل ہیں۔ ان شعبہ جات میں چاروں مراکز پر زیرتعلیم طلباء و طالبات کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ سکول کے طلباء و طالبات نے گروپ کی صورت میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

انعامات کی تقسیم سے قبل طلباءو طالبات نے شرکاء کے سامنے اپنی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مختلف کلاسز کے طلباء و طالبات نے انفرادی و اجتماعی طور پر قراءت ونعت کے مقابلہ جات میں حصہ لیا، طلباء نے اردو اور ڈینش زبان میں تقاریر بھی پیش کیں۔ کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ تحریک کے قائدین اور والدین نے طلباء وطالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سنٹر کے صدر حافظ سجاد احمد اور انکی پوری ٹیم اور اساتذہ کو مباکباد پیش کی اور معزز مہمانوں نےطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل نے بچوں کی تعلیم و تربیت کی ضرورت واہمیت پر اور علم کی ترویج واشاعت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ لاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم اور تعلیم کے میدان میں بے مثال خدمات ہیں۔ انہوں نے کامیاب تعلیمی نظام چلانے اور نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت میں اپنا کردار ادا کرنے پر تحریک کے قائدین، سنٹر انتظامیہ، تمام معلمین و معلمات اور پرنسپل کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب سے جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک فیصل نجیب نے سنٹر انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک اور پرنسپل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تمام اساتذہ کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے اپنے تعریفی کلمات کا اظہار کیا اور کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام وابستگان اور مسلم کمیونٹی کے لیے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نظامت تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تحت اساتذہ کرام نوجوان نسل کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت میں مصروف عمل ہیں۔

تقریب میں بلال اپل (صدر منھاج یورپین کونسل)، علی عمران (پروجیکٹ ڈائریکٹر منہاج یورپین کونسل)، فیصل نجیب (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن ڈنمارک)، نفیس فاطمہ افتخار (سربراہ شعبہ اردو لینگوئج اینڈ اسلامک سٹڈیز و سرپرست منہاج ویمن لیگ ڈنمارک)، بشری پروین (صدر منہاج ویمن لیگ ڈنمارک)، ڈاکٹر محمد ندیم عاصم ، انیسہ شاہین (صدر منہاج ویمن لیگ نارتھ ویسٹ سنٹر)، مریم ادریس، صدف شمس، یاسمین ندیم، صباء نورین نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹر علامہ حافظ محمد ادریس الازھری نےنے سالانہ تقریب میں تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی، والدین، طلباء و طالبات کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کئے اور اختتامی دعا کروائی۔ اختتام پر تمام شرکاء کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

Award Ceremony in Minhaj Islamic School Denmark

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top