میاں زاہد اسلام کے والد سپرد خاک

نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری و دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

Mian Zahid Islam Father laid to rest

لاہور (4 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر میاں زاہد اسلام کے والد میاں اسلام کی نماز ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سمیت نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات، فورمز کے صدور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میاں زاہد اسلام کے ساتھ ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے والد محترم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعا کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے میاں زاہد اسلام کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Mian Zahid Islam Father laid to rest

Mian Zahid Islam Father laid to rest

Mian Zahid Islam Father laid to rest

Mian Zahid Islam Father laid to rest

Mian Zahid Islam Father laid to rest

Mian Zahid Islam Father laid to rest

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top