ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی 26 جنوری کو ہوگی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف کردہ کتاب دو جلدوں 12 سو صفحات پر مشتمل ہے
جامعہ الازہر یونیورسٹی کے شیوخ نے کتاب کے مواد کی علمی ثقاہت کی توثیق کی ہے: ترجمان منہاج القرآن

The launch ceremony of Dastur e Madinah book

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی 26 جنوری 2024ء بروز جمعۃ المبارک شام 6 بجے ایوانِ اقبال لاہور میں ہو گی۔ کتاب 12سو صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ دستور مدینہ اور ریاست مدینہ کے موضوع پر یہ پہلی ضخیم اور تجزیاتی تحقیق ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی اس تحقیق میں دستورِ مدینہ کا جدید دساتیرِ عالم جن میں امریکہ، برطانیہ کے دستور بطور خاص شامل ہیں کا فکر انگیز تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔

ترجمان منہاج القرآن نوراللہ صدیقی نے کہا کہ اس کتاب کا ایک خاص امتیاز یہ ہے کہ عالمِ اسلام کی ممتاز یونیورسٹی جامعہ الازہر کے شیوخ کی طرف سے کتاب کے تحقیقی و تجزیاتی مواد اور اس کی علمی ثقاہت کی تائید و توثیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کتاب کے مشتمولات کے حوالے سے کہا کہ کتاب میں دستور مدینہ کی روشنی میں اصولِ حکمرانی، اسلام کے سیاسی نظام، حقوق انسانی، جان و مال کا تحفظ، آزادیئ اظہار، حقوقِ نسواں اور ریاستی اختیارات جیسے اہم موضوعات پر مدلل گفتگو کی گئی ہے اور ناقدین کا علمی محاکمہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب بیک وقت انگریزی، عربی اور اردو زبان میں شائع ہورہی ہے۔ تقریب رونمائی میں ممتاز وکلاء، دانشور حضرات اور علمی و قانونی شخصیات اورمختلف شعبہ جات کے محققین اظہارِ خیال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top