لاکورنیو: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں سید محمودشاہ الازہری کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب

Dua for syed Mehmood ul Hassan In Farance

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مرکز منہاج القران انٹرنیشنل میں سید محمودشاہ الازہری (ممبر سپریم کونسل، سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک و سویڈن) کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشل فرانس علامہ حسن میر قادری نے سید محمود شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سید محمود شاہ سے خدمت دین کا بہت کام لیا، ان کی مشن کے ساتھ وابستگی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہواجس کی سعادت زاہد محمود چشتی نے حاصل کی، اس کے بعد چودھری محمود، میاں بابر، منظور حسین بھٹی، حافظ اقبال اعظم اور راحیل عابد نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محفل میں کلیشی صوبوا، پونتو کومبو، سارسل اور گونساویل، سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اختتام پر حافظ اقبال اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لۓ دعا فرمائی۔

Dua for syed Mehmood ul Hassan In Farance

Dua for syed Mehmood ul Hassan In Farance

Dua for syed Mehmood ul Hassan In Farance

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top