تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔

گوشہ درود کے قائم کر دہ نظام کے تحت ماہ جنوری میں 69 کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار 3 صد 11 مرتبہ جبکہ اب تک پڑھا جانے والے ٹوٹل درود پاک کا عدد 6 کھرب 36 ارب 54 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 9 صد 46 ہے۔

ختم الصلوۃ کے روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

Monthly Ghosha e Durood Mehfil

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top