برطانیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran کی میں تقریبِ رونمائی

تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran کی برطانیہ کے معروف ہَروگیٹ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (Harrogate Convention Centre) لیڈز میں عظیم الشان تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپ، گلف اور پاکستان سے 2 ہزار سے زائد افراد، مذہبی سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریبِ رونمائی کو برطانیہ کی تاریخ کی قرآن مجید پر سب سے بڑی تقریب رونمائی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ عصری انگریزی زبان میں شیخ الاسلام کے تالیف کردہ اس ترجمہ قرآن کو اسلام کی ایک عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے شرکاء نے کھڑے ہوکر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریبِ رونمائی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ The Manifest Quran انگریزی دنیا کے علمی حلقوں، بالخصوص نوجوانوں کے رجحانات اور سوالات کو پیش رکھتے ہوئے تالیف کیا گیا ہے۔ اس ترجمہ قرآن کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا عربی زبان سے براہِ راست انگریزی زبان میں ترجمہ ہے اور آسان تدریسی عصری انگریزی زبان میں یہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ انگریزی بول چال والا طبقہ بآسانی اسے پڑھ اور سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترجمہ کرتے وقت اس بات کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات، عقائد، معاشرتی و سماجی معاملات سے متعلق اللہ رب العزت نے جو احکامات صادر فرمائے اور انسانیت کو جو الوہی راہنمائی مہیا کی گئی ہے اس کا اس کی روح کے مطابق ابلاغ یقینی بنایا جائے۔

شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کو اس کے حقیقی معنوی پس منظر سے ہٹ کر بیان کرنے کی وجہ سے مغربی دنیا کے سکالرز اور عام افراد میں اشکالات ہیں اس ترجمہ قرآن سے ان کا ازالہ ہو گا۔ انہوں نے قرآن مجید کو امن، بین المذاہب رواداری، خواتین و اقلیتوں کے حقوق، اعتدال و روداری، اخلاق و کردار کی اعلیٰ انسانی اقدار کا محافظ و ماخذ اور ضابطہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ کے فروغ کی تعلیمات کو درست انداز میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔ The Manifest Quran کے ذریعے اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ عام انگریزی بول چال والا طبقہ بالخصوص نوجوان براہِ راست اس ترجمہ قرآن سے اس کے اصل معانی اور مفہوم کا اداراک حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک کے لیے راہنمائی مہیا کرنے والی کتابِ مبین ہے۔ جس کے ایک ایک حرف کی حفاظت کا ذمہ براہِ راست اللہ رب العزت نے لے رکھا ہے۔ قرآنِ مجید سیاسی، سماجی تنازعات کے حل سمیت ایک پُرامن بین الاقوامی معاشرہ کے قیام کے لیے راہنمائی مہیا کرتا ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اللہ رب العزت نے منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی ہے کہ مختلف ممالک اور خطوں میں بولی جانے والی زبانوں میں قران مجید کے تراجم شائع اور تقسیم کروائے جا رہے ہیں۔

نوجوان مذہبی سکالر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے اس موقع پر کہا کہ The Manifest Quran سے مغربی دنیا میں آباد نوجوانوں کے ذہنوں میں اسلام کے حوالے سے پائے جانے والے اشکالات کا ازالہ ہوگا۔

تقریب رونمائی کا اہتمام منہاج القران انٹرنیشنل برطانیہ کی طرف سے کیا گیا۔ تقریب رونمائی میں ہزار ہا خواتین و حضرات نے شرکت کی اور شیخ الاسلام کے خطاب کو انہماک کے ساتھ سنا اور قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات کے فروغ و احیاء کے ضمن میں اسے ایک عظیم الشان خدمت قرار دیا۔

مثالی انتظامات پر شیخ الاسلام نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سید علی عباس بخاری، تحسین خالد، محمد فاروق رانا، محمد بصیر، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالرز کو مبارکباد دی۔ تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اُپل، ظلِ حسن، ڈاکٹر زاہد اقبال، علامہ محمد افضل سعیدی، فیصل حسین، عدنان سہیل، شیخ ابو آدم الشیرازی، معظم رجا، علامہ ذیشان سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

The Manifest Quran Launching Ceremony

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top