جرمنی کے شہر افن باخ (Offenbach) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جرمنی کے شہر افن باخ (Offenbach) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن افن باخ اور فرینکفرٹ کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ فرینکفرٹ سے حلقہ درود کی ٹیم بھی لالہ عمر حیات کی سربراہی میں پروگرام میں شریک ہوئی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہادیہ محمود نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد بچوں نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ حاجی محمد افضل قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔
فاضل منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم حافظ علامہ شوکت حسین اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی، تحقیقی سماجی اور فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحقیقی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اختتام پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگِرہ کا کیک کاٹا گیا۔ شرکاء کی کھانے اور کیک سے تواضع کی گئی۔ منہاج القرآن افن باخ کے روح رواں حاجی محمد افضل قادری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ