ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب میں شرکت و گفتگو

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

کراچی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی، ماڈل ٹاؤن زون A کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب میں شرکت و گفتگو کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہمارے ایمان کا مرکز و محور حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی محبت و اتباع ہے۔ تحریک منہاج القرآن ہمیں اسی راستے پر گامزن کرتی ہے۔ جو قومیں اپنے مرکز سے دور سے ہوتی ہیں وہ اپنے مقصد سے دور ہوجاتی ہیں۔ خود کو اپنے مرکز سے جوڑ کہ رکھیں۔ جو تحریک کے مدار میں رہتا ہے اس کو اللہ، اس کے رسول اور تحریک کا فیض ملتا رہتا ہے۔ جس کے ساتھ تعلق قائم کریں پھر ساری زندگی اس کی حیاء اور وفا میں گزاریں۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا فرمان ہے کہ Stay connected to remain protected، انہوں نے کہا کہ Protection وہ دے سکتا ہے جو مخلصین میں رہتے ہیں، جب connected رہیں گے پھر Protectionبھی ملے گی اور Attraction بھی ملے گی، اپنی جہت کو ایک ہی سمت رکھیں اور توقع بھی ایک ہی سمت رکھیں۔ یہی پیغام حضور شیخ الاسلام، منہاج القرآن، حضور قدوۃ الاولیاء اور حضور غوث الاعظم کا ہے۔

قائد ڈے تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، محمد جنید، مظہر محمود علوی، مسعود عثمانی سمیت قائدین و کارکنان (خواتین و حضرات) شریک ہوئے۔ اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

dr hassan qadri speech at quaid day ceremony karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top