حیدر آباد سندھ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خواجہ محمد محمود الوریٰ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خواجہ محمد محمود الوریٰ نقشبندی قادری چشتی کے سالانہ عرس پاک کی تقریب میں شرکت و خطاب

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، مظہر محمود علوی، علمائے کرام، مشائخ عظام اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والے وہ ہوتے ہیں جو اللہ کی راہ دکھاتے ہیں، اُن سے جب ربط مضبوط ہوگا تو پھر رب سے تعلق مضبوط ہوگا، اہل اللہ اور صالحین کی خانقاہیں لوگوں کا اللہ کے ساتھ تعلق جوڑنے کی کہف ہیں، اپنے اعتقاد و نظریات کو مضبوط کریں، جب اولیائے کرام کے ہاں تشریف لائیں تو خیر کی نیت سے آئیں تاکہ یہاں سے علم اور خیر لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام لوگوں کا اللہ سے تعلق جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، جب آپ اولیاء کرام سے ربط پیدا کریں گے تو پھر وہ آپ کا تعلق اللہ رب العزت سے جوڑیں گے، نوجوان اولیاء سے اپنا تعلق مضبوط کریں، اپنے عقائد، نظریات اور فکر کو مضبوط کریں، جب بھی اولیاء کی بارگاہ میں جائیں تو مؤدب بن کر جائیں اور کچھ حاصل کرنے کی نیت سے جایا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیو ٹوتھ کی مثال ہم سب سے کے سامنے ہے کہ موبائل جتنے بھی قریب ہوں ان میں کنکٹیوٹی نہیں ہوتی جب تک ان کا بلیو ٹوتھ آن نہ ہو، جیسے ہی دونوں موبائلوں کا بلیوٹوتھ آن ہوتا ہے تو ان کے درمیان ایک ربط پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح اولیاء اللہ کے فیوضیات کے امین ہوتے ہیں اور وہ بانٹنے کے ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے دلوں کو صاف کریں اور ان بزرگان کی بارگاہ سے اپنے دلوں کو جوڑیں تاکہ ہم ان کے ذریعے اللہ کا قرب اور اس کی محبت پا سکیں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر اپنی شہرۂ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصّور" بھی صاحبزادہ ابوالخیر صاحب کو بطور تحفہ دی۔

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

Dr Hassan Qadri speech at Urs gathering of Khawja Mahmood ul wra

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top