سندھ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی درگاہ عالم فیض ہاشمی کریم آباد شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی درگاہ عالم فیض ہاشمی کریم آباد شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت و خطاب، درگاہ پہنچے پر پیر فقیر علی نواز ہاشمی نے اپنے صاحبزادگان اور مریدین کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا جن کا اللہ رب العزت سے تعلق قائم رہتا ہے وہ لوگ ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں، اللہ والوں کی یہ درگاہیں اور یہ آستانے ہم سب کا رب سے ٹوٹا تعلق جوڑنے کی جگہیں ہیں۔ تصوف کی تعلیم دینے والے اولیاء و صالحین کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا۔ اللہ رب العزت کی توفیق، حضور تاجدارِ کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق اور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی توجہ کے باعث منہاج یونیورسٹی لاہور میں تصوف کا ایک الگ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں تصوف کو باقاعدہ ایک سبجیکٹ کے طور پر پڑھایا جارہا ہے اور مراقبہ سمیت صوفی ازم کی تمام پریکٹسیز کروائی جاتی ہیں۔ میں آج کی اس کانفرنس میں تمام علماء و مشائخ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ منہاج یونیورسٹی کا وزٹ کریں اور اپنی اولادوں کو تصوف کی تعلیم کے لیے منہاج یونیورسٹی بھیجیں۔
کانفرنس میں پیر فقیر علی نواز ہاشمی مدظلہ، صاحبزادہ شاہد حسین شامی الازہری، صاحبزادہ عبدالستار ہاشمی، سید عیدن شاہ بخاری، سید محمد صالح شاہ، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی سمیت متعدد علماء ومشائخ عظام نے شرکت کی۔
تبصرہ