لاڑکانہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ وولینٹیئرز کنونشن میں شرکت و گفتگو
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ وولینٹیئرز کنونشن (سندھ) میں شرکت و گفتگو
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حاجت مند کی حاجت روائی کرنا بہت بڑی نیکی اور سنت مصطفیٰ ﷺ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسکرا کر اپنے بھائی سے بات کرنا، کسی ضعیف کو سڑک پار کروانا، کسی کو وقت دینا اور پیار سے گفتگو کرنا بھی صدقہ ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے اور ویلفیئر کی دیگر ایکٹیوٹیز میں بہترین کارکردگی پر منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے وولینٹیئرز کو خصوصی مُبارکباد اور شیلڈز دیں۔
کنونشن میں کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر حیات، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی، پیر عبد الغفار ثانی المعروف مٹھا سائیں درگاہ عالیہ رحمت پور شریف، صدر پریس کلب لاڑکانہ محمد مرتضیٰ کلورو، ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منصور قاسم اعوان، سیف اللہ خان بھنگر ایڈووکیٹ، اُم حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، صائمہ نور، غلام مصطفی، علی قریشی، سمیت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وولینٹیئرز نے شرکت کی۔
تبصرہ