ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ حسین آباد قمبر شریف میں سجادہ نشین پیر عطاء اللہ شاہ بخاری سے ملاقات

Dr Hassan Qadri met peer ata ullah Shah Bukhari

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ حسین آباد قمبر شریف، شہداد کوٹ، سندھ میں سجادہ نشین پیر عطاء اللہ شاہ بخاری سے ملاقات، اس موقع پر ان کے صاحبزادگان اور دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی دو جلدوں پر مشتمل شہرۂ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ پیر سید عطاء اللہ شاہ اور ان کے صاحبزدگان پیر سید نصر اللہ شاہ اور پیر سید ثناء اللہ شاہ کو بطور تحفہ پیش کی۔

اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، سیف اللہ خان بھنگر، مشتاق علی قائم خانی، علی قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri met peer ata ullah Shah Bukhari

Dr Hassan Qadri met peer ata ullah Shah Bukhari

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top