منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب
نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا گیا
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تقریب میں خصوصی شرکت
خرم نواز گنڈا پور، حمیرا بھٹو، انجم نثار، دیوان غلام محی الدین، فہیم الرحمان سہگل، امجد شاہ و دیگر کی تقریب میں شرکت
لاہور (3 مارچ 2024) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی کا پورا سامان مہیا کیا گیا۔ تمام دلہنوں اور دلہوں کو تحائف دیے گئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارک باد دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین کو بھی مبارک باد دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانی خدمت کر رہی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یتیموں کی کفالت، سستا کھانا فراہم کرنے، کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت کے شعبہ میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے دور دراز کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے انھوں نے اجتماعی شادی کی تقریب کے لیے وسائل فراہم کرنے والے ڈونرز کی بھی توفیقات میں اضافہ کی دعا کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ، حمیرا بھٹو، انجم نثار، دیوان غلام محی الدین، علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر عابد عزیز، نوراللہ صدیقی، عائشہ مبشر نے اظہارِ خیال کیا۔ ایک ہزار مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب میں معروف کاروباری شخصیات انجم نثار، فہیم الرحمان سہگل، محمد ابوبکر،عبد الجلیل، بابر اکبربٹ، رانا منظور، عاصم رفیق، قمر الثاقب، حاجی خالد محمود، نعیم مغل، محمد حسیب نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں رانا فیاض احمد، جواد حامد، شاہد لطیف، شہزاد رسول، طیب ضیا، حاجی اسحق، الطاف رندھاوا، راشد چوہدری، رانا منظور، سردار عمر دراز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تبصرہ