شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں تقریبِ رونمائی

مورخہ: 04 مارچ 2024ء

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں تقریبِ رونمائی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ "دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" تقریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ ایک ایسا انتظامی ماڈل ہے جس پر عمل کرکے پاکستان ہی نہیں پوری امہ اپنی شان رفتہ بحال کر سکتی ہے، ریاست مدینہ کی بنیاد برداشت، رواداری، امن بقائے باہمی، عدل و انصاف اور بین المذاہب رواداری کے اعلیٰ انسانی اصولوں پر استوار ہے، ریاست مدینہ کے والی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امہ کو یہ پیغام دیا کہ اسلام کے سنہری اصولوں کو نافذ کرنے کے لیے اعتدال و رواداری کے اوصاف کو کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیں، انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اندر سوشل جسٹس اور ریاست کے ہر شہری کو یکساں عدل و انصاف میسر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے سربراہ کی حیثیت سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے قیصروکسری کی سلطنتوں کو خطوط لکھے جو اس بات کا اعتراف تھا کہ اس وقت کی ریاستوں نے ریاست مدینہ کے سیاسی و سفارتی وجود کو تسلیم کیا ان غیر مسلموں نے بھی ریاست مدینہ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ کا رسول نہیں مانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے والی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اگر میری ریاست میں کسی ذمی (اقلیت) کے ساتھ ظلم ہوا تو روز قیامت میں اس کی طرف سے وکیل بنوں گا۔ دریں اثنا بارایسوسی ایشن قائداعظم ہال پہنچنے پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد میاں انوار الحق ایڈووکیٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر فیصل آباد آنے پر میں بار کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ امت کو جتنی ضرورت اسلامی فلاحی ریاست اور دستور مدینہ کی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، انھوں نے کہا کہ ایک اہم موضوع پر مدلل اور مستند تحقیق لانے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بار ایسوسی ایشن کے 6 ہزار وکلا مبارک باد دیتے ہیں۔

ممبر پنجاب بار کونسل میاں فاروق ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علم کا سمندر ہیں، یہ قوم بار بار لٹی ہے ان شا اللہ یہ ملک ایک روز ریاست مدینہ کے نظریاتی خدوخال پر ضرور بنے سنورے گا۔

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن رانا محمد مرتضیٰ حکیم نے چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کاتعارف پیش کیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد جاوید الحسن چشتی، ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد منصف خان، سینئر سول جج محمد اشفاق، سینئر سول جج محمد جمیل، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میاں انوار الحق ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ، رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ، محمد یٰسین بھٹی، خالد مصطفوی ایڈووکیٹ، عدیل احمد چیمہ ایڈووکیٹ، مرزا عمران بشیر، محمد شفیق بھٹی ایڈووکیٹ، نعیم فیروز ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، میاں کاشف محمود، شاہد لطیف، روبینہ انصار، فرحت دلبر اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

Dr Hassan Qadri adressing speech DIstrict Bar Faisalabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top