کراچی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا الغزالی یونیورسٹی کراچی کا دورہ، یونیورسٹی پہنچنے پر الغزالی یونیورسٹی کراچی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹر ایاز شاہ نے چیئرمین سپریم کونسل کو الغزالی یونیورسٹی کا تفصیلی وزٹ اور مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا انسائیکلو پیڈیا آف قرآن اور انسائیکلو پیڈیا آف علوم الحدیث اور اپنی تین زبانوں میں شائع ہونے والی معرکہ آراء تصنیف: ’’دستورِ مدینہ فلاحی ریاست کا تصّور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔
جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کے وزٹ کے موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں تعارفی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس سے گفتگو کرتے ہوئے الغزالی یونیورسٹی کراچی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے کہا: اسلام ہمیں امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر مسعود احمد عثمانی، سید ظفر اقبال شاہ، ڈاکٹر ایاز شاہ، مولانا احسان وقار، مفتی رشید احمد خورشید، مولانا الطاف الرحمن، مفتی محمد اعجاز ملک، مفتی مکرم خان قادری، نوید عالم، راؤ محمد طیب، جواد انصاری اور دیگر موجود تھے۔
تبصرہ