سالانہ تقریب تقسیم انعامات منہاج القرآن اسلامک سینٹر ویلبی ڈنمارک (تعلیمی سال 2023-24)

مورخہ: 13 مارچ 2024ء

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

منہاج القرآن اسلامک سینٹر برائے طلباء و طالبات میں 9 مارچ بروز ہفتہ ایک انتہائی خوبصورت سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر عرفان ظہور احمد تھے۔ جبکہ صدر پیرنٹس کونسل منہاج القرآن اسلامک سینٹر ویلبی شازیہ قیصر اور ان کی ٹیم کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض پرنسپل منہاج القرآن ویلبی علامہ ابرار ظفر نے بہت احسن انداز میں انجام دئیے۔ منہاج القرآن اسلامک سینٹر سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے انتہائی خوبصورت پروگرامات پیش کئے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عرفان اور شازیہ قیصر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج میرے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ چند بچوں اور کمروں سے شروع ہونے والا یہ اسلامک سینٹر آج اتنی بہترین عمارت میں اور بیسیوں بچوں کے ساتھ اہلِ علاقہ کی خدمت کررہا ہے۔ انہوں نے سابقہ و موجودہ تمام اساتذہ اور سٹاف کو سراہا جنہوں نے اسلامک سینٹر کو یہاں تک پہنچایا۔ انہوں نے مساجد کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے والدین سے طلباء کو اسلامی تعلیم و تربیت کے حصول پر زور دیا۔ اور والدین کو یہ باور کروایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں کس طرح پچھلے چالیس سال سے مسلم کمیونٹی شعبہ ہائے زندگی کے ہر میدان میں جدید اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کامیاب پروگرام پر اسلامک سینٹر کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

صدر پیرنٹس کونسل شازیہ قیصر نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ آج مجھے بھی اپنا وہ بچپن یاد آرہا ہے جب میرے والدین میری کارکردگی اور مجھے انعام لیتا ہوا دیکھنے کے لئے بیٹھے تھے۔ تمام بچوں اور والدین کے لئے یہ دن بہت خوشی کا اور یادگار دن ہوتا ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کی خدمات کو سراہتے ہوئے والدین پر زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بچوں خصوصاً بچیوں کو میعاری تعلیم دینے کے لئے لازماً منہاج القرآن اسلامک سینٹر بھیجیں۔

آخر میں طلباء، والدین اور مہمانوں کو ریفریشمنٹ دی گئی۔

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

Annual Prize Distribution Ceremony in Minhaj Islamic Center Denmark

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top