منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام 5 روزہ دروس القرآن
17مارچ کو پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نوجوانوں کی دین سے دوری کے موضوع پر خطاب کرینگے
علامہ رانا ادریس، علامہ فیاض بشیر، علامہ منہاج الدین، علامہ ظہیر نقشبندی خطاب کریں گے
لاہور (12 مارچ 2024ء)تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام 13 مارچ سے 17 مارچ تک 5 روزہ دروس عرفان القرآن ہونگے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دروس قرآن نماز فجر کے بعد ہونگے۔
17 مارچ کو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ”نوجوان نسل کی دین سے دوری“ کے موضوع پر خطاب کرینگے۔
16 مارچ کو علامہ رانا ادریس، 15 مارچ کو علامہ فیاض بشیر قادری، 14 مارچ کو علامہ منہاج الدین قادری، 13 مارچ کو علامہ ظہیر احمد نقشبندی خطاب کرینگے۔ دروس قرآن کا اہتمام علماء کونسل، ایم ایس ایم، ویمن لیگ نے کیا ہے۔
شہباز حسین قادری نے بتایا کہ منہاج القرآن علوم القرآن اور فکر قرآن کے فروغ کی تحریک ہے۔ قرآن مجید کرہ ارض کی وہ واحد کتاب ہے جس میں انسانیت کو درپیش ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فی زمانہ علوم القرآن کے فروغ کے لئے جو شرق تا غرب خدمات انجام دے رہے ہیں وہ ہر اعتبار سے قابل تقلید ہیں۔
تبصرہ