عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے: علامہ رانا ادریس

مورخہ: 16 مارچ 2024ء

اسلام نے عورت کے وقا رکے منافی رسومات کا خاتمہ کیا:نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
عزیز بھٹی ٹاؤن میں ”اسلام میں عورت کا مقام اور کردار“ کے موضوع پر درس عرفان القرآن سے خطاب

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

خرم نواز گنڈاپور، پیر سید انعام اللہ شاہ، صاحبزادہ ظہیر نقشبندی، پروفیسر ذوالفقار علی، شہباز حسین بھٹی، اسلم پرویز کی شرکت

لاہور (16 مارچ 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن میں ”اسلام میں عورت کا مقام اور کردار“ کے موضوع پر درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کہاکہ عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے اسلام نے عورت کے وقار کے منافی رسومات کا خاتمہ کیا۔ خواتین کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا اہم ترین جز ہیں، آج کی خواتین کو امہات المومنین کے اسوہ کو اختیار کرنا ہو گا۔ اسلام کی آمد سے قبل عورت بہت مظلوم اور معاشرتی و سماجی عزت و احترام سے محروم تھی۔ دین اسلام کی آمد عورت کیلئے ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام بنی۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے تین لڑکیوں کی پرورش کی ان کی تعلیم و تربیت کی، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ حسن سلوک کیا تو اس کیلئے جنت ہے۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو حقوق دئیے۔ علامہ رانا محمد ادریس تحریک منہاج القرآن لاہورکے تحت عزیز بھٹی ٹاؤن میں جاری 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔


نماز فجر کے بعد شروع ہونے والے درس عرفان القرآن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پیر سید انعام اللہ شاہ، علامہ صاحبزادہ ظہیر نقشبندی، پروفیسر ذوالفقار علی، قاری ریاست علی چدھڑ، شہباز حسین بھٹی، شفاقت مغل، حاجی محمدارشد، اسلم پرویز، حاجی امجد علی قادری، کیپٹن(ر) عبد المجید، معراج خالد قادری، حاجی احمد صادق سمیت اہم علمی، سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات، تاجر برادری اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

درس عرفان القرآن کے بعد ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اہم شخصیات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن (عرفان القرآن) کے نسخے بطور تحفہ پیش کئے۔
رمضان المبارک میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک کے 120 شہروں میں دوروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آج 17مارچ (اتوار) کو نماز فجر کے بعد آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟ کے موضوع پر درس قرآن دیں گے۔

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

Dars Irfan ul Quran Aziz Bhatti Town lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top