منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم

مورخہ: 17 مارچ 2024ء

سینکڑوں مستحق خاندان مستفید ہوئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مثالی انتظامات پر مُبارکباد
مخیر حضرات کی مددسے حق داروں تک حق پہنچا رہے ہیں: سید امجد علی شاہ

Ramadan Food packages Minhaj Welfare Foundation

لاہور (17 مارچ 2024) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خوارک کی کوالٹی اور تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مثالی انتظامات پر مُبارکباد دی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز MWF سید امجد علی شاہ، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز MWF سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال رمضان المبارک سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ مخیر حضرات کی مدد سے حق داروں تک حق پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی خریداری، پیکنگ اور مستحقین کا ایک شفاف نظام کے تحت انتخاب کیا جاتا ہے۔

Ramadan Food packages Minhaj Welfare Foundation

Ramadan Food packages Minhaj Welfare Foundation

Ramadan Food packages Minhaj Welfare Foundation

Ramadan Food packages Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top