شہراعتکاف 2024: ہزاروں معتکفین رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ گھروں کو روانہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین کو دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا

Itikaf 2024 Last Day

لاہور(9 اپریل 2024) منہاج القرآن شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے ہزاروں معتکفین عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں عیدالفطر اور اعتکاف کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ہر ایک کو ایمان کی سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔

10 روز میں جو کچھ سیکھا اور سمجھا اس پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ختم نہیں ہورہا بلکہ مکمل ہورہا ہے۔ اس رمضان المبارک کی برکات کو آنے والے رمضان المبارک تک ہمارے دلوں میں رہنا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بعد بھی اپنے آپ کو ایسے تمام کاموں کو روک کر رکھیں جن سے اللہ کریم اور ان کے رسولؐ نے رکنے کا حکم فرمایا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سب عہد کریں کہ رمضان المبارک کے معمولات کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور ان معمولات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے معتکفین کو الوداع کہا اور شہر اعتکاف سے رخصت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top