پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علامہ غلام ربانی تیمورؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریکِ منہاج القرآن کے راہنما علامہ غلام ربانی تیمور رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ علامہ غلام ربانی تیمور رحمۃ اللہ علیہ کے جملہ لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ وہ ساری زندگی مستعدی اور استقامت کے ساتھ اس مشن مصطفوی سے جڑے رہے اور دین کی ترویج و اشاعت کا کام انجام دیتے رہے۔ ہم سب دعا گو ہیں اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے۔
دعائیہ تقریب میں علامہ غلام ربانی تیمور رحمۃ اللہ علیہ کی تحریکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حماد مصطفیٰ القادری نے نعت رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دعائیہ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، رفقاء و وابستگان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران شریک ہوئے۔
تبصرہ